جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نواز شریف بھارت نواز ہیں اور بھارتی پنجاب کو ساتھ ملا کر گریٹر پنجاب بنانا چاہتے ہیں ،زرداری

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٓاسلام آباد ( آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف نکالنے کے قابل تھے اس لیے انہیں نکالا گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن ہوں ، عدالت کی بات درست ہییہ گاڈفادراورسسیلین مافیا ہیں ، امید کرتے ہیں نوازشریف کواین آراونہ ملے، آئندہ عام انتخابات 2018میں ہونے کی امید ہے ، آئندہ عام انتخابات میں سینٹرل پنجاب میں ن لیگ،پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کا مقابلہ ہوگا، کے پی کے سے پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائے گا ، پی ٹی آئی کا ووٹ صرف جنوبی پنجاب میں ہے ،

نواز شریف بھارت نواز ہیں اور بھارتی پنجاب کو ساتھ ملا کر گریٹر پنجاب بنانا چاہتے ہیں ، ن لیگ کبھی الیکشن جیت کر اقتدار میں نہیں آئی ، ن لیگ کو ہمیشہ لایا گیا ، پیپلزپارٹی کا مستقبل آصف زرداری نہیں بلاول اورآصفہ ہیں،بی بی بے نظیر کا خوں رائیگاں نہیں جائے گا ۔ جمعے کے روز نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ 2013میں بھی نوازشریف کو لایا گیا ،نوازشریف میرے سیاسی حریف ہیں ،ان کیلئے کوئی سافٹ کارنر نہیں ہے، ن لیگ کے پاس کبھی عوامی مینڈیٹ نہیں تھا ہمیشہ انہیں لایا گیا، نوازشریف جن کمپنیوں کی بات کر رہے ہیں ،وہ پبلک لمیٹڈ ہیں ،ان کے ڈائریکٹرز کوئی اور ہیں ،ایف آئی اے کا کام ہے کہ نوازشریف کی جائیداد کا پتہ لگائیں ،یہ میرا کام نہیں ہے، لندن فلیٹ بہت چھوٹی کرپشن ہے ، پاکستان میں نوازشریف کی دس بلین ڈالرز کی ملکیت ہے، نواز شریف اپنے بزنس کو بڑھانے کے لیے انڈیا سے ذاتی تعلقات رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل ہونے کے بعد تاحال ن لیگ میاں نواز شریف کو ماٗنس نہیں کر سکی ، میاں صاحب کے گھر کی سیکیورٹی وزیراعظم جیسی ہے، ن لیگ والے کرسی کے بہادر ہیں کرسی نہ ہو تو رنگ پیلے ہوجاتے ہیں۔ن لیگ نوازشریف کو مائنس نہیں کرسکتی اور نہ ہی ن لیگ کے پاس کبھی بھی عوام کا مینڈیٹ نہیں رہالیکن ان کے مقابلے میں پارٹی کے فیصلے بلاول خود کرتے ہیں۔سابق صدر مملکت نے کہا کہ بینظیرکا خون رائیگاں نہیں جائے گا،

ہمیشہ جمہوریت کے درخت کوتحفظ ملتا رہے گا،بہترین آمریت سے بہترین جمہوریت بہتر ہے اس لیے انتخابات 2013 میں دھاندلی کے باجود ن لیگ کو حکومت بنانے دی ،چارسال سیاست نہیں کروں گا،آخری سال سیاست کروں گا،نوازشریف میرا سیاسی حریف ہے اس کیلئے کوئی سافٹ کارنر نہیں ہے۔ انہوں نے انڈین لابی امریکہ میں بہت مضبوط ہورہی ہے ،مجھے اپنے دورحکومت میں نظرآرہاتھاکہ مستقبل میں امریکہ کی طرفسے ہوسکتاہے اسی لئے میں روس گیامیں روس،چین اورہراس ملک گیا،

جوآج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ،بھٹوصاحب کے بعدآج تک کوئی روس نہیں گیاتھا۔انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیربھٹواورمیں مل کرامریکہ میں ڈکٹیٹروں کے خلاف لابنگ کرتے تھے امریکہ میں سفارتکارنوازشریف کے لئے لابنگ کوبڑاوادیتے ہیں ۔نوازشریف ،پنجاب کااتحادبھارتی پنجاب سے کرناچاہتے ہیں ،بھارتی تعلقات اورگرینڈپنجاب بنانے میں فرق ہے ۔آصف علی زرداری نے کہاکہ واشنگٹن میں پاکستان کاکیس لڑنے والاہی کوئی نہیں تھان لیگ والے کرسی کے شیرہیں ،کرسی نہ ہوتوان کے رنگ پیلے پڑجاتے ہیں ،

ایسے میں پاکستان کاکیس کیسے لڑاجائے ۔ایک غیرملکی صحافی سے ٹیپ ملی جسے ہمیں سنایاگیا،ٹیپ میں جیسے سناگیاایسے ہی ہوتاگیا،پاناماپیپرزمیں سمجھتاہوں اللہ نے غریبوں کی سن لی ہے ۔پانامہ کیس شریف خاندان پرسکائی لیپ کی طرح گراپاناماتک ہماری پہنچ نہیں کہ میاں نوازشریف کے خلاف سازش ہوگئی ۔ججوں نے ٹھیک کہاہے کہ یہ سلین مافیااورگارڈفادرہیں ،ججزکے فیصلے سے مکمل اتفاق کرتاہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…