اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان بارے پالیسی پر وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اپنے پہلے غیرملکی دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں، جہاں پر مکہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وفد میں وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی
شریک ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ افغانستان کے لیے امریکی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی روضۂ رسولؐ پر حاضری بھی دیں گے۔ اس دورے کا اہم مقصد ڈونلڈ ٹرمپ کی افغانستان، پاکستان بارے پالیسی بیان ہے۔