اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

این اے 120ء ،کلثوم نواز کی جگہ نیا امیدوار؟نوازشریف کے زیر صدارت ن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس، اعلان کردیاگیا

datetime 23  اگست‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس جاتی امراء رائے ونڈ میں منعقدہوا جس میں قانونی معاملات ، نیب کیسز ، پارٹی کے موقف سمیت آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ، گورنر سندھ محمد زبیر ، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد، وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ،سینیٹر پرویز رشید،

عرفان صدیقی ، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان، رانا مقبول، خواجہ حارث ،بیرسٹر امجد پرویز ، طاہر پرویز سمیت دیگر نے شرکت کی ۔بتایاگیا ہے کہ طویل مشاورتی اجلاس میں موجودہ حالات میں پارٹی کی سطح پر موقف کے حوالے سے تمام رہنماؤں کو بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں نیب کیسز اور نیب کی کارروائی بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ لیگل ٹیم نے قانونی نکات پر اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل بارے بھی غوروخوض کیا گیا اور اس کیلئے آئند ہ بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کی صحت بارے آگاہی حاصل کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اجلاس کے بعد خواجہ سعد رفیق نے رانا ثنا اللہ کے ہمراہ میڈیا کو مختصر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں قانونی معاملات پرمشاورت کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جماعت کا جو موقف ہے اس حوالے سے رہنماؤں کیلئے بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حلقہ این اے 120میں امیدوار کی تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ حکومتی امور کے سلسلہ میں ملک سے باہر تھے جبکہ دفتر خارجہ چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے اور اس کی طرف سے نقطہ نظر آ گیا ہے ۔

انہوں نے گورنر سندھ کی جاتی امراء میں منعقدہ اجلاسوں میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ ان کے جاتی امراء آنے پر کوئی پابندی نہیں ۔ انہوں نے نواز شریف کی لندن روانگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس حوالے سے کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی لیکن اس سے پہلے آنے والی خبر درست نہیں تھی کہ نواز شریف 24اگست کو لندن جارہے ہیں۔ اب بیگم کلثوم نواز کی ناسازی طبع کی اطلاع ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت کاملہ عطا کرے ۔

ڈاکٹرز کے مطابق ان کا مرض قابل علاج ہے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد اس بیماری سے نجات دے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے ایک اجلاس میں جس حوالے سے بات کی تھی میں نے اس کی تائید کی تھی ، چوہدری نثار علی خان پارٹی کے سینئر اور قابل احترام لیڈر ہیں، مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس میں رہنماء اختلاف رائے کرتے ہیں اور اس لحاظ سے تو اسے شیلڈ ملنی چاہیے اورجو اختلاف رائے کو سنتے ہیں انہیں بڑی شیلڈ ملنی چاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…