اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم بنتے ہی رنگ دکھانا شروع کر دیے، نواز شریف کے قریبی ساتھی کی سختی آ گئی، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں بارے فیصلہ کر لیا ہے، اور غالب امکان یہ ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے خلاف ضابطہ مختلف اداروں میں تعینات کیے
گئے افسران کی فہرست طلب کر لی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم سفارشی افسران کو ہٹا کر ان کی جگہ اہل اور قابل افسران کو سامنے لائیں گے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ طاقتور بیورو کریٹ اور پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو کرپشن الزامات کے باعث وزیراعظم نے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فواد حسن فواد کے خلاف 12 ارب روپے کے فراڈ کا کیس عدالت میں ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایسے جونیئر افسران جنہیں خلاف ضابطہ گریڈ بائیس میں تعینات کیا گیا کی فہرستیں بھی طلب کر لی ہیں۔