جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

دھرنے کا اعلان کردیاگیا

datetime 16  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹان پر جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ منظر عام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں آخری حد تک جائیں گے ، پاناما کیس میں چور تو پکڑا گیا مگر 14 بے گناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والا قاتل ابھی باقی ہے ،عید الاضحی کے بعد فیصل آباد میں احتجاجی دھرنے ہوں گے جس کے بعد ملتان اور راولپنڈی میں بھی ریلیاں نکالیں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے مال روڈ پر استنبول چوک میں دئیے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر شیخ رشید ،ڈاکٹر عاشق فردوس اعوان ، شفقت محمود ، محمود الرشید ، فوا د چودھری سمیت دیگر موجو د تھے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء نے مال روڈ پر بیٹھ کر ثابت کر دیا کہ 17 جون کے شہدا تنہا نہیں، ان لے لواحقین کو نا تو خریدا نہیں جا سکتا ہے اور نہ ہی دنیا کی کوئی طاقت انہیں ڈرا سکتی ہے۔ طاہر القادری نے کہاکہ کہتے ہیں 70 سال سے تماشا لگا ہوا ہے مگر میں کہتا ہوں کہ 35 سال سے تو آپ نے تماشا لگا رکھا ہے، 30 سال سے اقتدار کر کے اپنے صرف خاندان کو خوشحالی دی، آپ کہتے ہیں میں ووٹ کا تقدس بحال کرانا چاہتا ہوں مگر پہلے یہ بتائیں پامال کس نے کیا، آپ نے ہی چھانگا مانگا سیاست پاکستان میں متعارف کروائی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے 80 کی دہائی میں ایم پی ایز اور ایم این ایز کی بولیاں لگائیں، صدر سے مل کر بے نظیرکی حکومت ختم کروائی، ابھی نواز شریف پوچھ رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا اور بعد میں شہباز شریف پوچھیں گے کہ مجھے کیوں نکالا، دنیا کی کوئی طاقت انہیں پھانسی کے پھندے سے نہیں بچا سکتی۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ 17جون کو لاشیں گرانے والے کس منہ سے انقلاب کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ اشرافیہ نے ملک کو لوٹ لیا ہے،

مگر میں کہتا ہوں کہ شہبازشریف صاحب، اشرافیہ تو آپ کا خاندان ہے جس نے ملک کو لوٹا ہے۔طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹان پر جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے خود کہا تھا کہ باقرنجفی کمیشن رپورٹ میں وزیراعلی پنجاب کو ذمہ دار قرار دیا گیا تو میں حکومت چھوڑ دوں گا، اگر وہ ذمہ دار نہیں تو رپورٹ کو منظر عام پر کیوں نہیں لاتے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے بعد فیصل آباد میں احتجاجی دھرنے ہوں گے جس کے بعد ملتان اور راولپنڈی میں بھی ریلیاں نکالیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ فیصل آباد ، ملتان ، راولپنڈی سمیت ملک بھر احتجاج کا دائرہ کا ر پھیلائیں گے ، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کے حصول کے لئے دھرنا دے رہے ہیں ،شریف خاندان 30سال اقتدار کر کے اپنے خاندان کو خوشحال کیا ہے اور ملکوں ملکوں بزنس ایمپائر قائم کر لیئے ہیں ،بیرون ملک ٹھیکوں میں اپنی رجسٹرڈ فرموں کو دے کر فرنٹ مینوں کے ذریعے دولتیں لوٹ رہے ہیں۔

اس موقع دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاکہ اللہ کی مہربانی ہے میں اس قابل نہیں ہوں لیکن جو بھی کہا درست ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ کا فیصلہ دینے والے پانچ ججوں کو سلام کہتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ہماری معیشت تباہ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران کہتے ہیں ہم سی پیک منصوبے کے خلاف ہیں لیکن میں نے چینی سفیر کو کہا کہ ہم سی پیک کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…