اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم تو بنا دیا گیا لیکن اب ان کے ہی وزراء ان کے ساتھ کیا سلوک کر رہے ہیں؟ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے یوم آزادی پر جاری کیے گئے اشتہارات سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تصویر ختم کرا دی گئی۔ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی وزیراعظم کے عہدے کو بے توقیر کیاگیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا گیا کہ 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر جاری کیے گئے سرکاری اشتہارات میں قائداعظم، علامہ اقبال اور
فاطمہ جناح کی تصویر کے ساتھ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تصویر بھی شامل تھی، لاہور جاتی عمرہ سے احکامات جاری ہونے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تصویر کو ہٹا دیا گیا، ملک کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ یوم آزادی کے اشتہارات میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم کی تصویر شامل نہیں تھی، اس کے علاوہ اس پروگرام میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دوبارہ کابینہ اجلاس بلایا لیکن ارکان کے جاتی عمرہ ہونے کی وجہ سے تعداد پوری نہ تھی اس لیے ملتوی کرنا پڑا۔