اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جی ٹی روڈ ریلی، چوہدری نثار اور شہباز شریف کیا کہتے رہے؟ ن لیگ کے اہم رہنما نے اندر کی بات بتا دی، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ظفر علی شاہ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ نے جوحشراپنے خاندان والوں کے ساتھ کیا ہے مجھے پورا یقین ہے کہ اب آپ کوگھرسے نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ ریلی پر شہبازشریف اور چوہدری نثار
نے واضح مخالفت کی اور انہیں اس سے منع کیا، اور اسی وجہ سے دونوں اس ریلی میں شریک بھی نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ اگر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سیاسی ایشو پر بات کرتے تو لوگ کئی گنا زیادہ ہو سکتے تھے۔ مگر میاں نوازشریف نے ذاتی مسئلے پر شور مچانا شروع کردیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی آپ نے گلے شروع کردیے کہ مجھے صدر اسحاق نے نکالا پھر مجھے صدر مشرف نے نکالا پھر اب سپریم کورٹ نے نکالا۔