منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف چلے گئے تو کیا ہوا؟ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی وفاقی حکومت میاں نواز شریف کی قیادت میں پالیسیوں کو آگے بڑھائے گی ۔سکیورٹی اداوں کی بے مثال قربانیوں کی وجہ سے ملک کے معاشی حب کا امن بحال ہوا ہے ۔اقتصادی ترقی کے لیے بزنس کمیونٹی کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا ۔مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو گورنر ہاؤس سندھ میں بزنس کمیونٹی کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

وفد میں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران شامل تھے ۔ملاقات کے موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال ،گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا بھی موجود تھے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ان کے پہلے دورہ کراچی میں کے موقع پر کاروباری برادری کے افراد سے ملاقات نہایت خوشگوار رہی ہے ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پرامن انداز میں انتقال اقتدار ہوا اور حکومت نے فوری طور پر کام شروع کردیا جو کہ جمہوریت کے لیے نیک شکون ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے ۔مسلم لیگ (ن)کی وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کی مشاورت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کراچی میں قیام امن کے لیے اقدامات کیے ۔قانو ن نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی ایجنسیوں کی بے مثال قربانیوں کی وجہ سے کراچی کے امن اور اس کی روشنیوں کو بحال کردیا ہے ۔ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کراچی آپریشن کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم بنائیں تاکہ شہر میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوسکے ۔وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی ترقی ،نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔اس کے لیے کاروباری برادری کو حکومت کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا ۔اگرہمیں اس سلسلے میں بزنس کمیونٹی کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا تو حکومت یہ مقاصد حاصل نہیں کرسکے گی ۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا ۔

وزیراعظم نے بزنس کمیونٹی کو یقین دہانی کرائی کہ اقتصادی ترقی کے لیے ان کی جانب دی گئی تجاویز کو انتہائی سنجیدگی سے لیاجائے گا تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کو مزید سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے ۔اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے نوکری کے مواقع پیدا کرنے کے لیے وفاق نے ریکارڈ رقم ادا کی ہے ۔اگلے مرحلے میں سی پیک اور اور دیگر منصوبوں سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا ۔انہوں کہا کہ مستقبل میں کاروباری برادری سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سکیورٹی پالیسیوں کے تسلسل کو آگے بڑھایا جائے گا ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں پائیدار امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں مزید اقدامات کیے جائیں گے ۔بزنس کمیونٹی نے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔بزنس کمیونٹی نے سابق وزیراعظم کی اقتصادی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان پالیسیوں نے ملک کو امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے اور ہم توقع کرتے ہیں وفاقی حکومت ملک کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کرے گی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…