اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف جرأت و بہادری کا دوسرا نام ہے تو پھر مجھے بتائیں کہ ان کے خلاف سازش کس نے کی ہے، یہ بات انہوں نے حکومتی اراکین
کی طرف سے پاناما کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ہونے کے بعد ’’مبینہ سازش‘‘ کا ذکر چھیڑا تو اس کے جواب میں کہی۔ حامد میر نے کہا کہ سیاسی اجتماع کرنا، سیاسی ریلی کرنا، ہر سیاستدان اور سیاسی کارکن اس کا حق رکھتا ہے، اگر سابق نوازشریف ریلی کے ذریعے لاہور جا رہے ہیں تو یہ ان کا سیاسی حق ہے اور انہیں اس سے محروم نہیں کیا جا سکتا، سینئر صحافی حامد میر نے مزید کہا کہ سوال بہت اہم ہے، مرکز اور پنجاب میں ان کی حکومت ہے ، سابق وزیراعظم نواز شریف بار بار کہتے ہیں کہ ان کے خلاف سازش ہوئی، لیکن یہ نہیں بتا رہے کہ ان کے خلاف سازش کس نے کی؟ اگر نوازشریف جرأت و بہادری کا دوسرا نام ہیں تو ان کو بتانا چاہیے کہ ان کے خلاف سازش کس نے کی ہے، ہاں اگر وہ کسی مصالحت کے تحت نہیں بتانا چاہتے تو پھر انہیں سازش کا لفظ ہی استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اس سازش کی طرف توجہ دیں جس سازش کو ناکام بنانے کے لیے روزانہ سیکیورٹی فورسز کے جوان اور افسران اپنی جانیں قربان کررہے ہیں۔