منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شریف خاندان میں اختلافات، شہباز شریف اور کلثوم نواز کا فیصلہ کون کرے گا؟ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح کر دیا

datetime 9  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان میں اختلافات، شہباز شریف اور کلثوم نواز کا فیصلہ کون کرے گا؟ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح کر دیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شریف برادران میں کوئی تنازع نہیں ہے، لیکن کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ایسا ہو جائے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ رہیں گے اگر کسی کو پارٹی صدر بنایا گیا تو وہ صرف خانہ پری کے لیے ہو گا،

میاں شہباز شریف اور کلثوم نواز کے معاملے پر پارٹی ہی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی عوام نے پاناما کیس کے فیصلے کو قبول نہیں کیا۔ میاں محمد نواز شریف کو جس طریقے سے نا اہل کیا گیا، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتیں بھی کہہ رہی ہیں کہ زیادتی ہوئی ہے، پاناما کیسے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دیں گے۔ انہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 میں ترمیم ہونی چاہیے۔ پاکستان کی 20 کروڑ عوام میں شاید ہی کوئی ہو جو اس شق پر پورا اترتا ہو۔ آئین کی اس شق میں ابہام ہے جسے دور کرنا ضروری ہے۔ آئین کی اس شق میں تبدیلی پارلیمنٹ کے اتفاق رائے سے ہونی چاہیے۔ دہشت گردی کے بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں اس کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارت کے بارے میں کہا کہ اسے دوست ملک نہیں کہہ سکتا، کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔ وزیراعظم نے نیب کے بارے میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کو توڑنے کے لیے آمر نے نیب بنایا تھا، نیب قانون کو ٹھیک کرنے کی اشد ضرورت ہے، نیب بنیادی طور پر انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے، نیب قانون کو تبدیل کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…