اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

ن لیگ کیلئے ایک اور بُری خبر،چوہدری نثار اب کیا کرنیوالے ہیں؟سنگین دعویٰ کردیا

datetime 4  اگست‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان وزرات عظمیٰ نہ ملنے کے باعث اس وقت صدمے کی کیفیت میں ہیں ۔وہ جیسے ہی صدمے سے باہر نکلیں گے تو کئی راز افشاں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔آغا سراج درانی نے کہا کہ ۔نئی وفاقی کابینہ کو سندھ پرہر صورت میں خصوصی توجہ دینا ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز آدمی تو اچھے ہیں لیکن مار کھاگئے ہیں ۔انہوں نے پاناما کیس میں نواز شریف کی حد سے زیادہ وکالت کی لیکن گروپ بندی کرکے ان کاراستہ روک دیا گیا ہے ۔اب نواز شریف کو بھی پتہ چل گیا ہوگا کہ ان کا انتخاب کیسا ہوتا ہے ۔آغا سراج درانی نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان وزیراعظم بننا چاہتے تھے ۔اپنی خواہش پوری نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس وقت صدمے کی کیفیت میں ہیں ۔چوہدری نثار علی خان جیسے ہی صدمے سے باہر آئیں گے تو کئی راز افشاں کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…