جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دو نئی وزارتیں بنا دیں اور قلمدان اپنے پاس رکھ لیا، وزرا کی فوج ظفر موج

datetime 4  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے جس میں 47 وزرا شامل ہیں۔ نئی کابینہ میں ایک نئی وزارت توانائی بھی قائم کی گئی ہے جو دو وزارتوں کو ملا کر بنائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نئی کابینہ میں وزارت توانائی کی علیحدہ وزارت قائم کی گئی ہے جس کا قلمدان وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے پاس ہی رکھیں گے۔ وزارت پانی و بجلی ختم کرکے پانی کی الگ وزارت قائم کردی گئی ہے جبکہ بجلی کو پٹرولیم

کے ساتھ ملا کر وزارت توانائی قائم کی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے پیشرو نواز شریف کی کابینہ میں وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس کے وفاقی وزیر تھے۔دوسری جانب پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کھل کر دفاع کرنے والے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز مطالبہ پورا نہ ہونے پر ناراض ہوگئے‘ وفاقی وزارت مانگی تھی مملکت کی وزارت مل گئی‘ احتجاجاً ایوان صدر حلف اٹھانے نہ آئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا۔ گزشتہ دنوں کی مشاورت کے دوران مختلف ارکان کو متعلقہ وزارتوں کے قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیاگیا تھا نئی کابینہ میں نواز شریف کابینہ کے پرانے چہروں کے ساتھ ساتھ نئے چہروں کو بھی شامل کیا گیا۔ ان میں ایک نیا چہرہ پانامہ کیس میں نواز شریف کا دفاع کرنے والے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال عزیز بھی شامل تھے تاہم وہ اس بات پر ناراض ہوگئے کہ انہیں مملکت کی وزارت کیوں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق دانیال عزیز نے وفاقی وزارت مانگی تھی تاہم جب انہیں پتا چلا کہ انہیں وزیر مملکت برائے امور کشمیر بنایا جارہا ہے تو اس پر انہوں نے شدید احتجاج کیا اور ناراض ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق دانیال عزیزنے جمعہ کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں شرکت بھی نہ کی۔ان کے لئے نشست مختص کی گئی تھی تاہم وہ نہ آئے۔ ذرائع کے مطابق

پانامہ کیس میں شریف خاندان کا دفاع کرنے والے دو دوستوں میں سے ایک دوست یعنی طلال چوہدری حلف اٹھانے آگئے اور انہوں نےوزارت مملکت کا عہدہ خوشی خوشی قبول کرلیا لیکن دوسرے دانیال عزیز احتجاجاً ایوان صدر نہ آئے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…