مری(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل ’نیو‘ نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی حکومتی مدت پوری ہونے تک عہدے پر رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کر لیا۔چودھری نثار وزارت نہ لینے پر اصرار کر رہے ہیں تو اسحاق ڈار بھی کابینہ میں شامل ہونے سے معذرت کر گئے ہیں۔ مری ڈونگہ گلی میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اجلاس 3 گھنٹے سے جاری ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز کابینہ
کی تشکیل کیلئے وزیر اعظم نواز شریف سے طویل مشاورت کی تھی جس میں وفاقی کابینہ کیلئے نام فائنل نہ ہو سکے تھے۔ فیصلہ نہ ہونے پر بدھ کی شام ایوان صدر میں وزرا کی حلف برداری کی تقریب ملتوی کر دی گئی تھی۔یاد رہے 28 جولائی کو پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کو 45 روز کے لئے عبوری وزیراعظم کے طور پر لے آئی تھی اور شہباز شریف کے ایم این اے بننے کے بعد وزارت عظمی کا عہدے انہیں ملنا تھا۔