اسلام آباد (این این آئی)چین نے شاہد خاقان عباسی کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکی قیادت میں پاکستان کی حکومت قومی اتحاد و استحکام برقرار رکھنے اوراقتصادی و سماجی ترقی کو فروغ دینے کیلئے پر عزم رہے گی۔بدھ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ چین نے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
چین نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں پاکستانی حکومت قومی اتحاد و استحکام برقرار رکھنے اوراقتصادی و سماجی ترقی کو فروغ دینے کیلئے پر عزم رہے گی۔ترجمان نے کہا کہ چین پاک۔چین تعلقات کی تیزی سے بڑھتی ہوئی رفتار کو برقرار رکھنے،سی پیک کی ترقی اور چین۔پاکستان سدا بہار سٹریٹجک پارٹنر شپ کومزید آگے لیجانے کی غرض سے پاکستان کیساتھ کام کیلئے تیار ہے ۔