جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محمد نوازشریف کی کیا ہدایات ہیں؟وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری(این این آئی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اب پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ملک بھر میں جاری منصوبوں کو پہلے سے بھی زیادہ تیزی سے مکمل کیا جائیگا، وزیر اعظم بدل سکتا ہے لیکن ہماری پالیسیاں برقرار رہیں گی۔ نئی کابینہ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے آئندہ ایک یا دو دن میں وفاقی کابینہ حلف اٹھا لے گی، وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا اس حوالے سے فیصلے کا انتظار کریں، نئی وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد ہی محمد نوا ز شریف لاہور جائیں گے۔

مری میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل سے متعلق طویل مشاورت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئی کابینہ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے آئندہ ایک یا دو دن میں وفاقی کابینہ حلف اٹھا لے گی، وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا اس حوالے سے پرچہ آوٹ ہونے کا انتظار کریں۔ چوہدری نثارکی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ مشاورت جاری ہے، ان کی شمولیت کا فیصلہ ان کی مرضی کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کہ4دنوں میں کامیابی کے ساتھ جمہوری عمل مکمل ہونے اور مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انشاء اللہ حلقہ این اے120میں بھی فتح مسلم لیگ (ن) کا مقدر بنے گی، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کابینہ کے اعلان اور حلف برداری کے بعد ہی لاہور جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ ملک بھرمیں جاری منصوبوں کو اب پہلے سے بھی زیادہ تیز رفتاری سے مکمل کیاجائے کیونکہ ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وزیراعظم تو تبدیل ہوگیاہے لیکن پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں کہ آپ پروٹوکول پر یقین نہیں رکھتے تو اب وزیراعظم کی حیثیت سے پروٹوکول لینگے جس پر انہوں نے کہا کہ یہ پروٹوکول نہیں سیکیورٹی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…