اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کو عہدہ سے ہٹانے کے لئے اپنی ہی کابینہ نے جال بچھا دیا ہے۔ وفاقی دارلحکومت سے جانے والے اہم وزیر وزارت عظمیٰ کے لئے متحرک اور زمینی کا کام مکمل کر لیا ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزریاعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے گزشتہ دنوں ایک پر زور کانفرنس میں ایک فقرہ جو کہ تردیدوں کے باوجود بھی سلجھ نہ پایا ہے ایک مستند اخبار میں اچھال کر نہ صرف انکی شخصیت بلکہ سیاسی کیرئر کو مکمل طور پر تباہ کر کے رکھ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے تابڑ توڑ حملوں کے باعث راجہ فاروق حیدر جذباتی انداز میں بیان در بیان داغے جا رہے ہیں جس کی پاداش میں انکے خلاف متحرک افراد جو کہ پہلے ہی سرگرم تھے انہیں مزید موقع مل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق کو عہدہ سے ہٹانے کے لئے چند دنوں تک جاندار تحریک چلا کر انہیں عہدہ سے ہٹا کر اس عہدہ پر وفاقی دارالحکومت سے جانیوالی نئی شخصیت اور وزیراعظم کا عہدہ کا خواستگار ہے۔ معلومات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے اور انہوں نے بھی حامی بھر لی ہے۔ آزاد کشمیر سے ایک مسلم لیگ ذرائع کے مطابق راجہ فاروق حیدر نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف مظاہرے اور جذباتی انداز میں بیان بازی بند نہ کی تھی بہت جلد ان کو عہدے سے ہٹانے کے لئے تحریک چلائی جانے کا اندیشہ ہے۔ ادھر آزاد کشمیر کابینہ میں بھی وزیراعظم کے خلاف ایک فضا پیدا کی گئی ہے اور وہ متحرک ہو گئے ہیں اس حوالے سے سیاسی رہنماؤں کا خیال ہے کہ راجہ فاروق حیدر زیادہ دیر تک پریشر برداشت نہیں کر سکے گا۔ بہت جلد وہ اپنے عہدہ سے مستعفی ہو کر سیاسی تاریخ میں سیاسی ورکر کی حیثیت سے کنارہ کرتے ہوئے چپ سادھ لیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کو بھی اس بات کا اندازہ ہو چکا ہے کہ انکے خلاف انکی کابینہ سے ہی ایک لابی سرگرم ہے جو کہ اس آگ کو مسلسل پھونکیں مار رہا ہے۔