ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نیب والوں کو جب تک جوتے نہیں پڑیں گے اس وقت تک ۔۔! ڈاکٹر عاصم نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاہے کہ نیب والوں کو جب تک جوتے نہیں پڑیں گے اس وقت تک نہیں بتائیں گے کہ میری بہن کے گھر پر چھاپہ کس نے مارا تھا،میرے کیس کی تحقیقات چودھری نثار نے خود کرائی لیکن کچھ نہیں مل، عمران خان کا جلسہ اور اعلان کم اور طوفان بدتمیزی زیادہ تھا،کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،وزیر اعظم کا وائٹ کالر کرائم میں گھر جانا اہم بات ہے،جس نے بھی قانون توڑا اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو کراچی فش ہاربر میں فشرمینز کو آپریٹو سو سائٹی کی جانب سے فش مارکیٹ K-1 ،K-2 اور اولڈ فش مارکیٹ کی یورپی یونین کے معیا ر کے مطابق تعمیر نو اور تزین و آرائش کے بعد افتتا ح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ فش ہاربر سے سی فوڈ کی برآمدات ملک کے لئے زرمبادلہ کمانے کا بہت بڑا ذریعہ ہے جو ملک اور قو م کے لئے خوشحالی کی علامت ہیں جس میں ماہی گیر سب سے اہم کردار اد ا کرتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ماہی گیر پیپلز پارٹی کے مخلص اور بے لوث کارکن ہیں اور ان کی اکثریت ہمیشہ پارٹی کی ووٹر رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہمارے کو سٹل بیلٹ پر ماہی گیر صدیوں سے آباد ہیں ۔کراچی کو انہوں نے بنایا لیکن آج بھی بیشتر ماہی گیر مفلوک الحال ہیں ۔انھوں نے کہا کہ 1970 سے پہلے ماہی گیر تعلیم سے محروم اور غریب بھی تھے ۔ان میں شعور بھی نہیں تھا لیکن ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے اپنے دور میں ماہی گیروں میں شعور دیا تعلیم دی اور انھیں معاشرے میں عزت سے زندگی گزارنے کے اصول سکھائے جس کی وجہ سے آج ماہی گیر وں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکڑ، انجینئر بھی موجو د ہیں ۔ان کے اندر سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے ۔وہ اپنے حق کے لئے لڑنا بھی جانتے ہے اور اپنے اچھے برے کو پہچانتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو پہلی وزیراعظم ہیں جنھوں نے ماہی گیروں کے جزیرے بابا بھٹ کا دورہ کیا اور وہاں پینے کا صاف پانی جو ان علاقوں کے عوام کا دیرینہ مسئلہ ہے خاصی حد تک حل کردیا تھا لیکن بعد میں آنے والے آمروں نے ان جزیروں کی طرف کو ئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے یہاں بے پناہ مسائل پیدا ہوگئے ہیں لیکن اب ہماری حکومت ان مسائل کو حل کرنے کی پورے خلوص سے کو شش کررہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ فش ہاربر کی مارکیٹ یورپی یونین کے معیار کے مطابق ہونی چاہئے جس پر ایک عرصے سے توجہ نہیں دی گئی تھی جس کی وجہ سے بے پناہ مسائل پیدا ہوگئے تھے پھر ایکسپورٹ زون کی صفائی ستھرائی کی طرف توجہ نہیں دی گئی جس پر اب موجودہ چےئرمین عبدالبر صاحب بہت توجہ دے رہے ہیں اور ان ہی کوششو ں سے صرف 2ماہ میں معیار ی مارکیٹ تعمیر ہوگئی ہے جس کے لئے میں فشرمینز کوآپریٹو سو سائٹی کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتاہوں کہ وہ ان تمام فش مارکیٹوں اور ایکسپورٹ زون پر مستقل توجہ دیں گے ۔قبل ازیں فشرمینز کوآپریٹو سو سائٹی کے چےئرمین عبدالبر اور وائس چےئرمین ابوذماڑی والا نے ڈاکٹر عاصم حسین کی فش ہاربرآمد پر ان کا استقبال کیا اور انھیں سو سائٹی کی جانب سے روایتی ٹوپی اجرک کا تحفہ پیش کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…