اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی عہدے پر بحالی کا آخری موقع، ن لیگ نے بڑا فیصلہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی نااہلی کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو پتہ چل رہا ہے کہ میری نااہلی کیوں ہوئی ہے؟ مجھے فخر ہے کہ میری نااہلی کرپشن کی وجہ سے نہیں ہوئی، بلکہ تنخواہ نہ لینے کی
وجہ سے ہوئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نااہلی اس پر نہیں ہوئی کہ میرے کسی بھی دورِ حکومت میں کبھی کوئی کرپشن ہوئی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ آپ کو فخر ہونا چاہئے کہ آپ کی پارٹی کے سربراہ کا دامن بالکل صاف ہے، مجھ سے کہا گیا ہے کہ تنخواہ وصول کیوں نہیں ہوئی اور یہ اثاثہ ہے، اس لئے ظاہر کرنا چاہئے تھا مگر میں پوچھتا ہوں کہ جب میں نے تنخواہ لی ہی نہیں تو کیا ڈکلیئر کرتا؟ انہوں نے کہا کہ یہاں پر کرپشن سے لوگوں کی جیبیں بھری ہوئی ہیں۔