اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کا کھلاڑی سیاست کے داؤ پیچ سیکھ گیا، وزیراعظم کے انتخاب کے لیے تحریک انصاف نے ایسے امیدوار کا اعلان کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے وزارت عظمیٰ کے لیے شیخ رشید کو شاہد خاقان عباسی کے مقابلے میں لا کھڑا کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے نواز شریف نااہلی فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے شاہد خاقان عباسی کو 45 دن کے لیے عبوری وزیراعظم
بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے بعد شہباز شریف کو مستقل وزیراعظم منتخب کروایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے 31 جولائی بروز پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں عبوری وزیراعظم منتخب کیا جائے گا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ پوری اپوزیشن شیخ رشید کے نام پر متفق ہو جائے، واضح رہے کہ شیخ رشید کو شاہد خاقان عباسی کے مقابلے میں وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔