اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

نوازشریف کے صبر کا پیمانہ لبریز،نااہل کرنے کی ”اصل وجہ “سامنے لے آئے،جذباتی ماحول میں چونکادینے والے انکشافات‎

datetime 29  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں پارلیمانی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومتیں ہر بار گرائی گئیں، انہوں نے کہا کہ مجھے وطن کو ترقی کی جانب لے جانے کی سزا دی گئی ہے، اپنے تمام تر تحفظات کے باوجود عدالتی فیصلے پر سر تسلیم خم کیا، پوری قوم جانتی ہے کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں وزراء اعظم کے ساتھ کیا کیا ہوتا رہا،

نواز شریف نے کہا کہ اگر درست راستوں کا انتخاب کیا جائے تو قوموں کی تقدیر بدل جاتی ہے، ارکان کی آمد نے سازشی عناصر کے پروپیگنڈے کا جواب دے دیا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف پنجاب ہاؤس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، پارلیمانی رہنماؤں اور کارکنوں نے نواز شریف زندہ باد اور شیر آیا، شیر آیا کے نعرے لگائے، نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے شہباز شریف کو مستقبل وزیراعظم اور شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم کے لیے منظوری لی اور کہا کہ ان امیدواروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔ اس کے جواب میں پارلیمانی رہنماؤں نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، جب شاہد خاقان عباسی کا عبوری وزیراعظم کے لیے نام آیا تو شاہد خاقان جذباتی ہوگئے۔شاہد خاقان نے کہاکہ آپ ہمارے قائدہیں۔لیکن مجھے مشکل وقت میں یہ فیصلہ قبول کرناپڑ رہاہے۔اس موقعہ پرنوازشریف نے کہاکہ آپ کالیڈرکمزورنہیں ہے۔آپ نے میراحوصلہ مزید بڑھا دیا ہے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ قوم کو پتا چل رہاہے کہ میری نااہلی کیوں ہوئی، انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے کہا کہ آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ کے لیڈر کا دامن صاف ہے، مجھے کرپشن کے الزام میں نااہل نہیں کیا گیا، اپنے ہی بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔ جب تنخواہ ہی نہیں لی توڈکلیئرکیسے کرتا؟ انہوں نے کہاکہ قوم نے ہمیشہ مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔ ہم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں اور ہر آنے والا دن پہلے سے بہتر ہو گا، اور ہماری پارٹی پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…