اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

20سابق وزراء میں سے 3 نے ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کرائے

datetime 29  جولائی  2017

اسلام آباد(آن لائن) 20سابق وفاقی وزراء میں سے تین نے سالانہ ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کرائے جبکہ اسحاق ڈار سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے سابق وزیر بن گئے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی جانب سے جاری کردہ ممبران پارلیمنٹ کی چوتھی ٹیکس ڈائریکٹر برائے سال 2016میں دیئے گئے اعدادوشمار کے مطابق بیس وفاقی وزراء میں سے تین وزراء بشمول خرم دستگیر ،اکرم درانی اور حاصل بزنجو نے اپنا ٹیکس ادا نہیں کیا

قانون کے مطابق ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں بھی ٹیکس ریٹرنز فائل کرنا ضروری ہوتا ہے ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والے وزراء میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار 4,617382روپے جمع کرواکے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے وزیر ٹھہرے ۔سعد رفیق نے 3983491روپے شاہد خاقان عباسی 2659183 روپے نواز شریف 2524213خواجہ آصف نے 831986ررپے اور بطور ممبر ایوسی ایشن آف پرسنز (اے او پی)443992روپے پیر صدرالدین شاہ نے 204057روپے اور بطور ممبر اے اور پی 510548روپے رانا تنویر حسین 262874روپے کامران مائیکل 190451روپے مرتضی خان جتوئی 278307روپے چوہدری نثار علی خان 1192618 ‘ریاض پیرزادہ 111880روپے‘ برجیس طاہر 109036روپے‘ زاہد حامد 402406روپے ‘سکندر بوسن 869813روپے‘ احسن اقبال82440 روپے ‘سردار یوسف 247773روپے اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے 113002روپے ٹیکس کی ادائیگی کی جبکہ تمام وزراء مملکت نے بھی اپنے ٹیکس واجبات اداکئے ان میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے 177860روپے ‘مریم اورنگزیب 50181روپے‘ انوشہ رحمٰن 97906 ‘سائرہ افضل تارڑ78531روپے ‘جام کمال خان 4017743روپے ‘عابد شیر علی 86536روپے ‘عثمان ابراہیم نے 106637روپے ‘بلیغ الرحمٰن نے 554114روپے اور

8,184469روپے بطور اے او پی ‘پیر حسنات نے 4615179روپے اور بطور اے او پی 1484391روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ وزیر اعظم کے 5مشیروں اور 9خصوصی معاونین چونکہ بلاالیکشن منتخب کئے گئے تھے لہذا ان کی جانب سے ٹیکس ادا کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی تفصیل ڈائریکٹری میں نہیں دی گئی۔ وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو 2013سے مسلسل ڈائریکٹری کی اشاعت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی کو عام عوام تک پہنچانا ضروری ہے جس سے شفافیت اور احتساب کا تاثر ابھرتا ہے اور عام عوام میں بھی اپنے نمائندوں کو رول ماڈل تصور کرکے ٹیکس ادائیگی کا جذبہ پروان چڑھے گا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…