اسلام آباد(آن لائن)پریشانیوں نے مسلم لیگ(ن) کے اندر گھر کرلیا ، حکمران جماعت کے70 اراکین قومی اسمبلی اقامہ ہولڈر ہونے کے باعث وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں وزارت عظمی کے متعدد امیدواروں کے اقامے سامنے آنے کی وجہ سے وہ اس دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں ۔آدھے سے زائد اراکین اسمبلی اقامہ ہولڈر ہیں اور انہوں نے متحدہ عرب امارات کی کسی نہ کسی کمپنی کا ملازم ظاہر کرکے اقامے حاصل کررکھے ہیں
تاہم اب کسی کارروائی کے خوف کی وجہ سے وہ شدید پریشان ہیں یہی وجہ ہے کہ وزارت عظمیٰ کیلئے ناموں میں ڈرامائی تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں اور کوئی بھی ایک نام فائنل نہیں ہورہا ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ وزارت عظمیٰ کا امیدوار کوئی ایسا شخص بھی ہوسکتا ہے جس کی بہت کم امید ہو تاہم اقامہ ہولڈر رکن کو وزارت عظمیٰ نہیں مل سکے گی ۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ نئے وزیراعظم کا تعلق بلوچستان ، راولپنڈی اور لاہور سے ہوسکتا ہے۔