سپریم کورٹ کی جانب سے تاریخی فیصلہ ، شریف خاندان کو اپنے اثاثے اور بینکوں میں پڑی رقوم ضبط ہونے کی پریشانی لاحق

29  جولائی  2017

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کی جانب سے تاریخی فیصلے کے بعد شریف خاندان کو اپنے اثاثے اور بنکوں میں پڑی رقوم ضبط ہونے کی پریشانی لاحق ہو گئی۔ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے نوازشریف ، مریم نواز ، حسین نواز، حسن نواز اور کیپٹن(ر)صفدر پر14سال قید اور آمدن سے زائد اربوں روپے کے اثاثے اور بنکوں میں موجود رقوم ضبط ہونے کی تلوار چل سکتی ہے جس کے باعث شریف خاندان پر سکتہ طاری ہو گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیئرمین نیب منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں کسی بھی حکومتی شخصیت کے دباؤ کے باوجود کیس پر اثر انداز نہیں ہو سکے گا۔ذرائع نے نیب کے اعلیٰ حکام کے حوالے سے بتایا کہ نیب آرڈیننس کے سیکشن 10اے کے تحت نوازشریف سمیت کرپشن میں ملوث تمام افراد کو احتساب عدالت 14سال قید کی سزا سنا سکتی ہے اور سیکشن 10کے تحت ہی احتساب عدالت آمدن سے زائد اثاثے اور بنک اکاؤنٹس میں موجود اضافی رقم ضبط کرسکتی ہے اور احتساب عدالت کی جانب سے سزا کے بعد تمام افراد 10سال کیلئے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل ہو جائیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ نیب کی سترہ سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرپشن کے سب سے بڑے مقدمے کافیصلہ صرف چھ ماہ میں سنائے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ نیب اس مرتبہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ریفرنس تیار کرنا پڑے گا اور چیئرمین نیب بھی کمزور ریفرنس تیار کرنے کے لئے اس پر اثر انداز نہیں ہو سکیں گے ۔واضح رہے کہ نوازشریف نے پندرہ جولائی کو نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے قانونی ٹیم کو ہدایات جاری کردی تھیں کہ سپریم کورٹ میں بھرپور کوشش کی جائے کہ معاملہ نیب کے حوالے ہوجائے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…