اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیب قمرالزمان چودھری نے سپریم کورٹ کی جانب سے شریف فیملی کے خلاف پانچ ریفرنسز تیارکرنے کی حکمت عملی کے حوالے سے پیرکے روز اہم اجلاس طلب کر لیا ۔شریف فیملی کے خلاف تمام مقدمات راولپنڈی نیب کو بھیجنے کا امکان ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے حکم کے فوری بعد شریف فیملی کے خلاف پانچ ریفرنسسز تیار کرنے حوالے سے چیئرمین نیب قمرالزمان چودھری نے پیر کے روز 31 جولائی کو سینئر نیب حکام کا اہم اجلاس طلب کر لیا
جس میں ڈپٹی چیئرمین امتیاز ‘ ڈی جی آپریشن نیب ظاہر شاہ اور ڈی جی راولپنڈی نیب سمیت دیگر کو بلایا گیا ہے اس اجلاس میں شریف خاندان کے خلاف پانچ ریفرنسسز کی لیگل فارمیلٹی اور حکمت عملی پر غور کیا جائے گا اور تمام کیسز کا جائزہ لے کر مکمل تفتیش کی جائے گی ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ ڈی جی راولپنڈی نیب کو شریف خاندان کے خلاف تمام مقدمات بھیجنے کا امکان ہے واضح رہے کہ نیب نے 6 ہفتوں میں شریف خاندان کے مقدمے میں پانچ ریفرنسز دائر ہیں ۔