ملتان(این این آئی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ کرنا ہمارا حق ہے۔ میں نواز شریف کا نہیں بلکہ تمام سیاستدانوں کا مقدمہ لڑ رہا ہوں ٗ ن لیگ صرف نواز شریف کو بچانے کیلئے نہ لڑے بلکہ اداروں کو بچانے کی جنگ لڑنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے دور رس اثرات مرتب ہونگے۔ فیصلے کے عدلیہ، مجلسی زندگی، معیشت اور بین الاقوامی معاملات پر بھی اثرات پڑیں گے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ نظیر کے طور پر پیش نہیں کیا جائے گا۔ آئندہ سالوں میں جج اس فیصلے کو ناک سے لگا کر دور پھینکیں گے۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ ملکی معیشت اور سیاسی تسلسل بھی فیصلے کے اثرات سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ آنے والے 8 سے 10 سال میں ججزپاناما فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ دھرنے میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہم اس مرتبہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے ہٹائیں گے وہ سپریم کورٹ سے نااہل ہونگے ۔