اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم ہائوس میں اہم اجلاس۔ وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کا نام فائنل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار صالح ظافر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہائوس میں اہم فیصلہ ہو گیا ہے اور اگلا وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو نامزد کیا گیا ہے۔ صالح طافر کے مطابق کلثوم نواز کو عبوری وزیر اعظم بنانے کے
خیال سے نواز شریفنے اتفاق نہیں کیا جبکہ نگران وزیر اعظم کیلئے مشاورت ابھی جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کی حکومت کس کو دی جائے گی اس سلسلے میں بھی فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ چونکہ شہباز شریف ابھی قومی اسمبلی کے ممبر نہیں اس لئے وہ پہلے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیں گے اور اس کے بعد الیکشن ہوگا جس کے بعد وزارت عظمیٰ کی سیٹ کیلئے الیکشن میں شہباز شریف کو آگے لایا جائے گا۔نجی ٹی وی کیپیٹل ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بنانے کی تجویز نواز شریف نے ن لیگ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پیش کی جو پانامہ فیصلہ کے بعد وزیراعظم ہائوس میں جاری تھا۔ اجلاس میں ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے پانامہ فیصلے کے بعد سیاسی حالات کا جائزہ بھی لیا، اس موقع پر قانونی ماہرین سے بھی بریفنگ لی گئی ۔۔نجی ٹی وی کیپیٹل ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بنانے کی تجویز نواز شریف نے ن لیگ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پیش کی جو پانامہ فیصلہ کے بعد وزیراعظم ہائوس میں جاری تھا۔ اجلاس میں ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے پانامہ فیصلے کے بعد سیاسی حالات کا جائزہ بھی لیا، اس موقع پر قانونی ماہرین سے بھی بریفنگ لی گئی