اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب ہیـڈکوارٹر اسلام آباد میں چیئرمین نیب کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری، شریف خاندان کے افراد کے خلاف ریفرنس کی تیاری کیلئے نیب کراچی ون کے افسر فرمان اللہ کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں اہم اجلاس جاری ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے افراد کے خلاف ریفرنس کی
تیاری کیلئے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ریفرنس کی تیاری کے سلسلے میں نیب سندھ کے افسر فرمان اللہ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جو ریفرنس کی تیاری کے کام سر انجام دیں گے۔ فرمان اللہ نیب کراچی ون میں ڈائریکـٹر کے عہدے پر تعینا ت ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورـٹ نے عزیزیہ اور ہل میٹل معاملے میں نیب کو شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔