اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)قانونی و آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، سرکاری کرپشن ثابت نہیں ہوئی، جب جب دیوار سے لگایا گیا بڑھ چڑھ کر دوبارہ میدان میں آئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن اور عوام سب جانتے ہیں وہ دن دور نہیں جب نواز شریف چوتھی بار ملک کے وزیراعظم ہونگے، مریم اورنگزیب کی میـڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے میـڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پانامہ کیس پر
فیصلے پر قانونی و آئینی ماہرین سےمشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی ن لیگ کی قیادت پر سرکاری خزانے سے ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔ ہمیں جب جب دیوار سے لگایا گیا ہے ن لیگ نے ثابت کیا ہے کہ وہ اس سے بھی بـڑھ کر دوبارہ میدان میں آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن اور عوام 2013سے آج تک کے حالات کو جانتے ہیں وہ تمام حقائق سے آگاہ ہیں۔۔