اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعظم نواز کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے پانامہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے معزز ججز کے 5 رکنی بنچ نے وزیر اعظم نواز شریف کے دامادکیپٹن(ر) صفدر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نا اہلی کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ 20اپریل کا تسلسل قرار دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے
فاضل ججز صاحبان نے اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے داماد کیپٹن(ر)صفدر کو نا اہل قرار دیدیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس اعجاز افضل نےفیصلہ پڑھ کر سنا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان کا سپریم کورٹ کے باہر جشن اور معزز عدلیہ کے فیصلے کا خیر مقدم ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ نواز شریف کیخلاف آنے پر (ن) لیگی حلقوں میں صف ماتم بچھ گئی