جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف اور چوہدری نثار میں دوریاں کرنیوالے 4 بڑے نام سامنے آ گئے، ناراضگی کی اصل وجہ کیا ہے؟ معروف صحافی سلیم صافی کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف اور چوہدری نثار میں دوریاں کرنیوالے 4 بڑے نام سامنے آ گئے، ناراضگی کی اصل وجہ کیا ہے؟ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سلیم صافی نے ان چار افراد کے متعلق انکشاف کیا ہے جنہوں نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان دوریاں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق ان میں عرفان صدیقی، خواجہ آصف، مریم نواز اور احسن اقبال شامل ہیں،

سلیم صافی نے کہا کہ وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار بن بلائے گئے مگر وہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ تو گئے مگر انہیں گاڑی میں بیٹھا چھوڑ کر کسی نے وزیراعظم کے کان میں بات کی اور چوہدری نثار کو گاڑی سے اتار کر تصویر بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا، چوہدری نثار کی وزیراعظم کی گاڑی چلاتے ہوئے فوٹیج میڈیا سے غائب کرا دی گئی، جے آئی ٹی کے بعد وزیراعظم نے جو تقریر کی وہ عرفان صدیقی نے لکھی مگر اس تقریر پر چوہدری نثار کی رائے نہیں لی گئی جس سے دوریاں پیدا ہوئیں۔ سلیم صافی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی نے وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان دوریاں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا، کیونکہ ان کے پاس کوئی وزارت نہیں ہے اور وہ وزیراعظم ہاؤس میں فارغ بیٹھے ہیں۔ سلیم صافی نے کہا کہ پارٹی کے اجلاس بلانے کے اختیارات مریم نواز کے پاس ہیں اور مریم نواز کو خواجہ آصف، عرفان صدیقی اور کچھ لوگوں نے اپنے حصار میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے مریم نواز نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ احسن اقبال ایک اور کردار ہیں جنہیں رنج تھا کہ چوہدری نثار نے ان کے حلقے کے دو آدمیوں کو سزائے موت سے نہیں بچایا، احسن اقبال نے بھی خوب سازشیں کی اور معاملات کو اس نہج تک پہنچایا۔ سلیم صافی نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ خواجہ آصف اور چوہدری نثار کے تعلقات آپس میں کشیدہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار جرأت مند اور باکردار آدمی ہیں اور اس طرح کے اقدامات سے سازشیوں کو کامیابی تو نہیں ملی مگر وہ حالات کو اس نہج تک لانے میں کامیاب رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…