اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریٹائرمنٹ میں توسیع، چوہدری نثار آخری وقت میں راحیل شریف کے خلاف کیوں ہو گئے؟ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کی تھی لیکن جب ڈان لیکس کا معاملہ منظر عام پر آیا تو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ان کی مدت ملازمت میں توسیع دینے سے منع کر دیا تھا،
حامد میر کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ تک بہت سے لوگ وہی بات کرتے تھے جو راحیل شریف چاہتے تھے، جب راحیل شریف موجود تھے تو بہت دباؤ تھا اور میڈیا پر بھی دباؤ تھا لیکن اب دباؤ کافی حد تک کم ہو چکا ہے، ایک طرف چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کی تو دوسری طرف سپریم کورٹ نے کل صبح ساڑھے گیارہ بجے پاناما کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے انتظامات کرنے کی ہدایات بھی دے دی گئی ہیں۔