اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انتظار کی گھڑیاں ختم، پانامہ کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا ، اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ جس کا عوام کافی شدت سے انتظار کر رہے تھے کل دن ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ فیصلہ 21 جولائی کو محفوظ کیا گیا تھا جو کہ کل ساڑھے گیارہ بجے
سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ سنائے گا،بنچ میں جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس عظمت سعید شامل ہیں جس میں وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ساتھ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کی نا اہلیت کا فیصلہ بھی پانامہ کیس کے ساتھ ہی ہو گا۔ اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ہیں۔ کل وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ ہو گا، پولیس کی بھاری نفری ریڈزون میں پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔