جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

مشرف سے قریبی تعلق، چوہدری نثار کے اعتراف نے سب کو حیران کر دیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرف سے قریبی تعلق، چوہدری نثار کے اعتراف نے سب کو حیران کر دیا، تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس میں فوج کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا خاندانی پس منظر فوجی ہے جس پر مجھے فخر ہے، میرے دادا، والد، بھائی ، میرے بہنوئی، کزنز اور بھتیجے آرمی میں ہیں، میں ایک سیاست دان ہوں اور جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں،

اور میں نہ سویلین اتھارٹی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، 1985 سے فوج سے قربت کے الزامات لگ رہے ہیں، میں نے کبھی کسی فوجی جرنیل کے سامنے اپنی لیڈر شپ کے متعلق کوئی بات کی ہو تو میں اس کا ذمہ دار ہوں، میرے جنرل پاشا سے اچھے تعلقات تھے لیکن اس کے باوجود سیاست میں مداخلت پر میں نے ان کی مخالفت کی۔ چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت کے سامنے مجھ پر سنگین الزامات لگائے گئے مگر اس کے باوجود مجھ سے کبھی وضاحت نہیں مانگی گئی، اور میں نے کبھی کسی کابینہ کے رکن کے متعلق شکایت نہیں کی، انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی سازش نہیں کی یہ میرے خون میں شامل ہی نہیں، چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جب پرویز مشرف کرنل تھے میں ان کو اس وقت سے جانتا ہوں، مگر میں نے اس کی مخالفت دشمنی کی حد تک کی، مگر پھر بھی سازش کرنے کی باتیں مجھ سے منسوب کرنا حیران کن ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عزت کردار سے ہوتی ہے عہدوں سے ہرگز نہیں۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…