پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشواروں کی ڈائریکٹری جاری کردی

datetime 27  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ایف بی آر کے اراکین پارلیمنٹ کی 2016ء کی ٹیکس گوشواروں کی ڈائریکٹری جاری کردی ہے ۔ جاری ڈائریکٹری کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے 2016 میں 25 لاکھ 24 ہزار 213 روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک لاکھ 59 ہزار 609 روپے ٹیکس ادا کیا۔ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 2016 میں 95 لاکھ 31 ہزار 60 روپے ٹیکس دیا ،

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 51 لاکھ 65 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا جن میں سے 50 لاکھ 55 ہزار بطور ایسوسی ایشن پرسنز کے طور پر ٹیکس شامل ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے 8 لاکھ 13 ہزار 869 ،وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے 14 لاکھ 11 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 46 لاکھ 17 ہزارروپے، وزیرداخلہ چوہدری نثار نے 11 لاکھ 92 ہزار 68 روپے، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے 39 لاکھ 83 ہزار 491 روپے ،وزیردفاع خواجہ آصف نے 8 لاکھ 31 ہزار 986 روپے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 1 لاکھ 4 ہزار 853 روپے ،وزیرپیٹرلیم شاہد خاقان عباسی نے 26 لاکھ 59 ہزار 183 روپے ٹیکس ادا کیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 34ہزار 941 روپے، مولانا فضل الرحمن نے 50ہزار 101 روپے ،شیح رشید نے 5 لاکھ 5 ہزار 966 روپے کا ٹیکس جمع کرایا۔پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین نے 5 کروڑ 36 لاکھ 77 ہزار 422 روپے، رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے 63 لاکھ 68 ہزار 864 ارب روپے ،مراد سعید نے 34 ہزار 941 روپے ٹیکس ادا کیا۔وزیراعلی پنجاب کے بیٹے حمزہ شہباز نے 70 لاکھ 38 ہزار 777 روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرائے۔ سینیٹر روزی خان کاکڑ نے سب سے زیادہ 4کروڑ 99لاکھ 23 ہزار 783 روپے ٹیکس دیا،سینیٹرتاج محمدآفریدی 3 کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار 413 روپے ،سینیٹر محمد طلحہ محمودنے 3 کروڑ 24 لاکھ 95 ہزار 268روپے ،سینیٹراعتزازاحسن 1 کروڑ 38 لاکھ 54 ہزار 833 روپے کاٹیکس اداکیا،سینیٹرفروغ نسیم نے 2کروڑ 2لاکھ 33ہزار 725روپے ٹیکس جمع کرایا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…