اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما سکینڈل میں ن لیگ ڈوب گئی، تحریک انصاف کی مقبولیت میں حیرت انگیز اضافہ، سروے کے حیرت انگیز نتائج سامنے آ گئے، تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے۔ گیلپ پاکستان کے سربراہ شفیع جیلانی کے مطابق تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت میں اب صرف 10 فی صد کا فرق رہ گیا ہے۔ گیلپ کے تازہ ترین عوامی سروے میں پاناما کیس کے باعث مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت
میں ٹھیک ٹھاک کمی واقع ہوئی ہے اس کے مقابلے میں تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ 2013ء کے عام انتخابات میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں 28 فیصد کا فرق تھا لیکن اب یہ فرق کم ہو کر صرف 10 فیصد رہ گیا ہے۔ گیلپ پاکستان کی جانب سے عوامی رائے جاننے کے لیے مختلف معاملات پر سروے کیے جاتے ہیں اور انہی سروے کے نتائج پر کسی سیاسی رہنما یا سیاسی جماعت کی عوامی مقبولیت کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ تازہ ترین سروے کے مطابق تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔