اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بالآخر وہ ہی ہوا جس کا خدشہ تھا، بھارتی ہٹ دھرمی کا خطرناک نتیجہ برآمد، مقبوضہ کشمیر میں چینی فوج گھسنے کو تیار، تفصیلات کے مطابق چین اور انڈیا کے درمیان سکم سیکٹر کا تنازع شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، چین کے بارہا انتباہ کے باوجود انڈیا کی فوج اس علاقے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے، اس کے جواب میں چین نے سکم سیکٹر کے قریب جنگیں مشقیں کیں اور اپنی فوج بڑھانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔
چین کے سرکاری روزنامے گلوبل ٹائمز میں حال ہی میں ایک اداریہ چھپا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ بھارت ہماری حدود میں گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے ہمارے صبر کو آزما رہا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا نے انڈیا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو چینی فوجیں پاکستان کی خواہش اور ایماء پر بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں بھی داخل ہونے سے گریز نہیں کریں گی۔ چینی اخبار نے مزید لکھا کہ بھارت 1962ء کی جنگ میں ہونے والی شکست کو سامنے رکھے اور کسی خام خیالی میں نہ رہے۔ واضح رہے کہ تقریباً دو ہفتوں تک جاری رہنے والی اُس جنگ میں بھارت کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ چینی فوجیں کئی کلومیٹر تک ہندوستانی حدود میں داخل ہو گئی تھیں۔ اداریے میں مزید لکھا گیا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیچھے انڈین سکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوول کا ذہن ہے اور انڈین یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ ڈوول کے چین کے دورے سے یہ تنازع حل ہو جائے گا لیکن ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔ اس اداریے کے مطابق بھارت کی فوجیں اگر اس متنازع علاقے سے چلی جاتی ہیں تو تب ہی اس سے بات چیت ہو سکتی ہے، اور چین اپنی اس بات پر قائم رہے گا۔ چینی اخبار نے بھارت کو خبردار کیا کہ چین اپنی زمین کا ایک انچ بھی نہیں چھوڑے گا۔