اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت کا خاتمہ، پاناما کے ہنگامہ میں ایک اور بڑا ہنگامہ کھڑا ہو گیا، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی متعدد وکٹیں گرنے کے لیے تیار ہیں، وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے اختلافات کی بناء پر تحریک انصاف کے ایم پی ایز دوسری جماعتوں سے رابطوں میں ہیں، ان میں زیادہ تر کا تعلق ماضی کے فارورڈ بلاک سے ہے، ماضی کے فارورڈ بلاک میں جاوید نسیم، قربان علی
اور دیگر شامل تھے، اس کے دوسری جماعتوں سے رابطے کرنے والوں میں بعض مشیر اور معاونین بھی سرفہرست ہیں، ان اختلافات کا مارچ 2014ء میں دھرنے کے وقت آغاز ہوا تھا، اس وقت اس اختلاف کی اہم وجہ فنڈ کی غیر مساویانہ تقسیم ہے اور اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے اپنے اراکین کی طرف توجہ نہ دینا بھی اس کی وجہ ہے۔ مزید یہ کہ کچھ وزراء اور مشیروں کو دو دو وزارتوں سے نوازا گیا ہے اور کسی کو کوئی پوچھتا ہی نہیں۔