اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس چلا ، ملکی سیاست میں خوب ہلچل مچی اور تحقیقات میں کئی چہروں پر سے نقاب اٹھا جن میں سے ایک چیئر مین اے سی سی پی ظفر حجازی بھی ہیں ۔ چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ظفر حجازی پر چوہدری شوگر مل کے ریکارڈ میں ردو بدل کے الزام میں ملوث پائے گئے جس کے بعد ان کے خلاف تحقیقات ہوئیں اور بعد ازاں
انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ظفر حجازی کو ان کے عہدے سے معطل کر نے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ یہ نوٹیفیکیشن وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور اب ان کے خلاف کیس کا فیصلہ ہوجانے تک ادارے کے نئے چیئر مین سینئر ترین کمشنر ظفر عبداللہ کو ہونگے۔