اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی کے سپیکرسردارایازصادق ہنگامی طور پر وزیراعظم محمدنوازشریف سے ملنے سوات شانگلہ پہنچ گئے اہم پارلیمانی امور کے بارے میں وزیراعظم نے اہم ہدایات دی ہیں سپیکرسردارایازصادق کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا بھی پھرپور اعتمادحاصل ہے ۔ وزیراعظم محمدنوازشریف نے اہل خانہ کے ہمراہ اتوار کودن سوات شانگلہ میں گزارا وہیں ہنگامی طور پرقومی اسمبلی کے سپیکرسردارایازصادق کو بھی بلوالیاگیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے معاملے پر بھی سپیکر سے مشاورت کی
کیونکہ سردارایازصادق اور چوہدری نثارعلی خان کے درمیان نہ صرف قریبی تعلقات ہیں بلکہ اہم معاملات پر دونوں رہنماؤں میں ہم آہنگی بھی پائی جائی تھی کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں چوہدری نثارعلی خان کوسردار ایازصادق بحثیت وزیراعظم قابل قبول ہونگے۔ذرائع کے مطابقسوات میں اہم ملاقات میں وزیراعظم نے سپیکر اہم سیاسی و پارلیمانی معاملات کے ضمن میں اہم ذمہ داری سپردکی ہے سپیکر سے اس ملاقات میں وزیراعظم انتہائی پرسکون اور مطمئن تھے اور وہ انھیں کسی بھی قسم کی فکر مندی یا کوئی اندیشہ ہرگزلاحق نہیں تھا اور نہ کسی قسم کی پریشانی کا کوئی تاثر تھا ۔