اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے پرامن اور صاف شفاف انعقاد کے لئے حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات میں حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے، جن کی خریداری کا آغاز کر دیا ہے اور اس ضمن میں اہم اجلاس 25جولائی کو ہوگا۔جس میں ان کمیروں کی خریداری کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔