منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چوہدری نثارکافارورڈ بلاک ؟ایک کے بجائے4کی چھٹی،جاوید ہاشمی نے بڑا دعویٰ کردیا 

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت میں فاورڈ بلاک کی حمایت نہیں کرتا ٗ چوہدری نثار علی خان کوئی فاروڈبلاک نہیں بنائینگے ٗ وزیرداخلہ کو پارٹی نہیں ٗوزارت چھوڑنی چاہیے ٗ عمران خان کو ہمیشہ کہا کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں ٗ میں نظریاتی سیاست پر یقین رکھتا ہوں ٗ پاناما معاملہ ففٹی ففٹی ٗ مگر عمران خان تو سو فیصد سیاست سے فارغ ہو جائینگے۔

اتوار کو اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان سمجھدار اور عملی سیاست کے طالبعلم ہیں جن کی سوچ کو اچھی طرح جانتا ہوں ٗوفاقی وزیرداخلہ اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے ۔انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت میں فارورڈ بلاک کی حمایت نہیں کرتا کیوں کہ فارورڈ بلال بنانا سیاسی سازش ہوتی ہے تاہم چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے اور وہ کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنائیں گے ٗحکومت اسی طریقے سے چلتی ہے جیسے چوہدری نثار چاہتے ہیں۔سینئر سیاستدان نے کہا کہ مجھے اندر کی بات کا علم نہیں تاہم چوہدری نثار اندر کے آدمی رہے ہیں اور وہ پارٹی کا سرمایہ ہیں ۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کو ہمیشہ کہا کہ کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں ٗ نواز شریف کو بھی سمجھایا تھا کہ پیسہ ملک سے باہر نہ لے کر جائیں۔انہوں نے کہا کہ میری سیاست کی لائن تھوڑی سخت ہے ٗ مجھے کہا جاتا تھا کہ اختلاف رائے عوام کے سامنے نہ کروں ٗ میں کبھی بھی اندر کا آدمی نہیں رہا اور میں کسی کو بھی پسند نہیں تھا۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ جب بھی حکومت آتی ہے تو سارا مواد جمع ہوتا ہے اور 15 دن بعد پتہ چلتا ہے کہ حکومت کی جڑیں ختم ہو چکی ہیں ٗوہ کہتے ہیں مائنس ون ہوگا مگر مجھے 4 نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نظریاتی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور ایم این اے کی نشست بھی اسی لیے چھوڑی تھی۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاناما معاملہ ففٹی ففٹی لیکن عمران تو100 فیصد سیاست سے فارغ ہو جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…