جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

شریف خاندان کے ایک دوسرے کو تحائف

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے آئی ٹی میں حکمران خاندان کے تحائف کی بارش پر سوالیہ نشان لگ گئے۔ تفتیش میں حکمران خاندان نے ایک دوسرے کو تحفے ہی تحفے دئیے۔ حسین نواز نے نواز شریف کو تحفے دئیے، 70 فیصد تحفے نواز شریف نے مریم کو دے دیئے جبکہ 25 فیصد تحفے کیش کی صورت میں بینک سے نکلوا لئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا کہ ہل میٹل سے 2010ءسے 2015ءتک 88 فیصد نفع نواز شریف کو بھیجا گیا۔

اس اقدام سے نواز شریف کی ہل میٹل سے کاروباری دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔روزنامہ خبریں میں شائع  رپورٹ کے مطابق 1165 ملین روپے حسین نواز نے رسپانڈنٹ نمبر1 کو بھیجے۔ 2010ءسے 2017ءتک 822.725 ملین روپے نواز شریف نے مریم نواز کو تحفہ کیے۔ مریم نے اس رقم سے زمین خریدی۔ جے آئی ٹی کے مطابق 2010ءمیں مریم کی ملکیت اراضی صفر تھی۔ 2016ءمیں مریم نواز 804.424 ملین روپے کی مالک بن گئی۔ اس رقم پر ایف بی آر کو ٹیکس ریٹرنز بھی جمع کرائے گئے۔ 2013ءمیں مسلم لیگ ن کو 100 ملین روپے کا عطیہ دیا گیا۔ 10جون کو 45 ملین روپے نواز شریف کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہوئے جس کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ 2012ءاور 2013ءمیں نواز شریف کو ملنے والے تحائف میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔ اس دوران حسین نواز سے نواز شریف کوملنے والی رقوم کو تحائف ظاہر کیا گیا۔ اسی رقم کو ری میٹنس ظاہر کیا گیا، نواز شریف اس وقت وزیراعظم بن چکے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ تحائف میں ملنے والی رقوم کا کچھ حصہ تحفے دینے والوں کو واپس تحفہ دیا گیا۔ مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کو 24.85ملین روپے اور نواز شریف کی طرف سے حسین نواز کو 19.46 روپے تحفے میں دئیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے بھی جے آئی ٹی کو بتایا تھا وہ 1500 ریال پاکٹ منی لیتے تھے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے مریم نواز والد کے زیر کفالت تھیں۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…