اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قطری کے بعد سعودی بھی منظر عام پر، شریف فیملی کو کتنا پیسہ دیا، قومی روزنامے اوصاف کے مطابق پانامہ لیکس پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صرف قطری شہزادہ ہی کہانی کا کردار نہیں، ایک گمنام سعودی دوست بھی اس کہانی میں موجود ہیں، العزیزیہ سٹیل میں شریف خاندان کو ایک دوست نے 8 کروڑ روپے کا قرض دیا، اس نامعلوم دوست کا کوئی نام پتہ موجود نہیں اس کے باوجود اس نے ایک بڑی رقم قرض کے طور پر دے دی۔ جے آئی ٹی رپورٹ
کے مطابق میاں نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے 2001ء میں العزیزیہ سٹیل قائم کرنے کے لیے 63 کروڑ سے زائد خرچ کیے، اس میں سے 60 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد رقم قطری شہزادے سے حاصل کی گئی اور دوسرا نامعلوم سعودی دوست جس نے 80 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد رقم قرض کے طور پر دی، جو پاکستانی 8 کروڑ روپے بنتے ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق جس دوست نے حسین نواز کو کروڑوں کا قرض دیا، اس دوست کا حسین نواز کو نہ ہی نام اور پتہ یاد ہے اور نہ ہی کوئی لین دین کا ثبوت موجود ہے۔