بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

برداشت کی ایک حد ہوتی ہے۔۔۔! چوہدری نثار کے اعلان نے حکمران جماعت میں کھلبلی مچا دی، اہم وزیر نے ہاتھ جوڑ دیے

datetime 22  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برداشت کی ایک حد ہوتی ہے۔۔۔! چوہدری نثار کے اعلان نے حکمران جماعت میں کھلبلی مچا دی، اہم وزیر نے ہاتھ جوڑ دیے، ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنی اتوار کی پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) پر واضح کیا ہے کہ مجھے بحیثیت ایک جمہوری جماعت کے ذمہ دار ہونے کے اپنی شکایت کا موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ میں کوئی غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کروں گا تو ایسا نہیں ہے، مجھے بھی پتہ ہے کہ حکومت اور پارٹی کے مفاد میں کیا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے وفاقی وزراء شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی اور ان سے کہا کہ آپ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، آپ نے ہر کڑے وقت میں قیادت اور جماعت کو سرخرو کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی، لہذا آپ اپنی شکایات و شکوے آنے والے وقت میں کر لیجئے گا اور اتوار کو پریس کانفرنس ملتوی کر دیں۔ اس چیز کے اثرات حکومت اور پارٹی پر اچھے نہیں ہوں گے۔ چوہدری نثار نے اس کے جواب میں کہا کہ مجھے اپنی شکایات کے اظہار کا موقع ملنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ آخر میں کب تک برداشت کروں گا، برداشت کی ایک حد ہوتی ہے، ہاں البتہ میرے کسی طرز عمل سے جماعت یا حکومت کو ہرگز نقصان نہیں ہو گا۔ مجھے شکایات پہلے بھی تھیں اور اب بھی ہیں، میری 35 سالہ رفاقت ہے پارٹی قیادت سے، اس کا بھی تو کوئی وزن ہونا چاہیے۔ ان تمام باتوں کے دوران ایک وفاقی وزیر نے چوہدری نثار کے آگے ہاتھ باندھ دیے اور کہا چوہدری صاحب آپ کی شکایات اپنی جگہ بجا، آپ کے مشوروں کا احترام بھی نہیں کیا گیا ہو گا مگر اس موقع پر ہم سب کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے اور ہم آپ کے پاس بڑی امید لے کر آئے ہیں،

اس کے جواب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سب کا مان رکھا ہے، میری تاریخ اس چیز کی گواہ ہے لیکن میں پریس کانفرنس کا اعلان کر چکا ہوں، اب پریس کانفرنس بڑی نہیں چھوٹی کروں گا۔ اس کے جواب میں وزرا نے کہا کہ اس مسئلہ پر بھی نظرثانی کی التجا ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ مجھے اتنا مجبور نہ کریں، پریس کانفرنس کروں ضرور گا مگر کوئی مجھ سے کسی غیر ذمہ دارانہ طرزعمل کی امید نہ رکھے۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے علیحدگی میں بھی ملاقات کی، جس میں چوہدری نثار نے کھل کر اپنا موقف پیش کیا اور ناراضگی کی تمام وجوہات بتائیں، ذرائع سے معلوم ہوا کہ شہباز شریف کی چوہدری نثار کو یقین دہانی کے بعد کہ ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے اور ان کی جائز بات کو مانا جائے گا پر وزیر داخلہ چوہدری نثار کچھ نرم ہوئے ہیں، اس کے علاوہ چوہدری نثار نے شہباز شریف کو کہا کہ وہ نواز شریف کے ساتھ ہیں اور پارٹی کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…