اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پے در پے شکستوں سے بھی نیازی صاحب نے کوئی سبق نہیں سیکھا،شہبازشریف

datetime 22  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی ترقی کے مخالفین جان لیں کہ ان کی منفی سیاست کا ہر حربہ ناکام رہے گا، ہر روز نیا سیاسی تماشا لگا کر عوام کی قسمت کھوٹی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، پے در پے شکستوں سے بھی نیازی صاحب نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ ملکی ترقی کے خلاف سازش پر عمران خان کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں، لاک ڈاؤن، سول نافرمانی اور احتجاج کے ذریعے ترقی روکنے کی کوشش کی گئی، روز سیاسی تماشا لگا کر عوام کی قسمت کھوٹی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے احتجاجی سیاست سے لاتعلق رہ کران عناصر کے منفی عزائم کوناکام بنایا جبکہ پے درپے شکستوں سے نیازی صاحب نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے علاوہ ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام نے جھوٹ کی سیاست کے علمبرداروں کو مسترد کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…