اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں نوازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان آج ملاقات کا امکان ہے۔ایک مقامی روزنامے کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیاں بہت حد تک دور ہو چکی ہیں ۔آج کی ممکنہ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے چوہدری نثار کو راضی کر لیا ہے
کہ سیاسی مخالفین اور دیگر عناصر کے منہ بند کرنے کیلئے یہ ملاقات بہت ضروری ہے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کےدرمیان سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ میں کچھ غلط فہمیاں پیدا ہو گئی تھیں ۔چوہدری نثارنے کچھ اہم مشورے بھی دئیے تھے جن کو وزیر اعظم نے نظر انداز کردیا اور وہ باتیں انہوں نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے بھی کردیں جن کا چوہدری نثار علی خان کو بہت رنج تھا۔