اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیا وزیراعظم، تمام نام دوڑ سے باہر، شریف فیملی کی سب سے متحرک شخصیت کا نام فائنل کر دیا گیا، نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پاناما کیس میں وزیراعظم کی نااہلی کی صورت میں حکمت عملی طے کر لی ہے۔ ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا، اس کے علاوہ قانونی اور جمہوری جدوجہد بھی کی جائے گی، اگر وزیراعظم نااہل ہو جاتے ہیں تو اس صورت میں شہباز شریف کو قومی اسمبلی کا انتخاب لڑوا کر وزیراعظم بنایا جائے گا، میاں شہباز شریف کو
رکن قومی اسمبلی منتخب کرانے کے لیے 45 دن کی مدت لگے گی، اس صورت میں 45 دن کے لیے عبوری وزیراعظم لایا جائے گا جس کے لیے خواجہ آصف سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔ اس کے علاوہ جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی طرف سے اتوار کو ہونے والی پریس کانفرنس میں مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے وزارت داخلہ نے تردید جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار اپنی پریس کانفرنس میں کیا کہیں گے یہ اتوار کے دن ہی واضح ہو گا۔