اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دسویں جلد، بڑے بھائی کے بعد چھوٹے بھائی کا بھی نمبر آ گیا، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ جب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سپریم کورٹ میں اپنی حتمی رپورٹ جمع کرائی تو جلد 10 کو پبلک نہ کرنے کی درخواست کی گئی، آج مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر مسلسل پانچویں سماعت ہوئی، وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے کہنے پر عدالت میں
دوران سماعت جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد 10 کو کھول دیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کی جلد 10 کو خواجہ حارث کی استدعا پر کھولاگیا ہے اور اس کو خواجہ حارث سے پہلے کوئی بھی دیکھنے کا مجاز نہیں۔ سینئر صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد 10 میں چند ایسی دستاویزات ہیں جن کی وجہ سے نواز شریف کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی زد میں آئیں گے۔