اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر سنا دی گئی، تفصیلات کے مطابق صحافی خاور گھمن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی پاناما عملدرآمد بنچ نے پاناما کیس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ خاور گھمن نے مزید کہا کہ اگر جعل سازی ثابت ہو گئی تو مریم نواز کا سیاسی کیرئیر آغاز سے پہلے ہی اختتام پذیر ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف دستاویزات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کیپیٹل ایف زیڈ ای کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز رہے ہیں، جب عدالت نے خواجہ حارث سے نواز شریف
کی متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے بارے میں استفسار کیا تو انہوں نے اعتراف کیا۔ تینوں ججوں نے آج کی سماعت میں جعل سازی کے بارے میں کہا کہ یہ واضح نظر طور پر نظر آ رہا ہے کہ ان دستاویزات میں رد و بدل کیا گیا ہے اور یہ جعلی ہیں۔ ججز کے الفاظ کے جواب میں سلمان اکرم راجہ نے دفاعی دلائل تو دیے مگر ان کے پاس کوئی مناسب جواب نہیں تھا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے جب جسٹس عظمت سعید نے پوچھا کہ جعل سازی کی سزا کیا ہے؟ تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دستاویزات میں جعلسازی کی سزا سات سال ہے۔ اگر جعل سازی ثابت ہو گئی تو مریم نواز مجرم قرار پائیں گی۔