اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان (کل)اتوار کو پریس کانفرنس کرینگے ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اتوار کے روز پانچ بجے پنجاب ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس میں چوہدری نثار ن لیگ کی قیادت سے اختلافات سے
متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں گے اس کے علاوہ پاناما کیس سے متعلق بھی اپنے موقف سے آگاہ کریں گے۔